ایک عیسائی سکالر گنز سموئیل سن نے کروڑوں عیسائیوں کے عقیدے کے برعکس تحقیق سے ثابت کیا ہے حضرت عیسیٰ کو صلیب پر نہیں لٹکایا گیا تھا ۔
عیسائی سکالر نے کہا، ”عیسائیوں کا یہ عقیدہ ہے حضرت عیسیٰ کو صلیب پر کیل ٹھونک کر لٹکایا گیا تھا ، فنکاروں کی تصویروں اور چرچ کی روایات پر مبنی ہے۔ تحریری طور پر اس کی کوئی شہادت موجود نہیں اس سلسلے میں بائبل کے غلط حوالے دیئے گئے کیونکہ اس میں صلیب اور کیلوں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ گنر سمیوئیل سن نے تحقیق پر مبنی چار سو صفحات پر مشتمل جو کتاب لکھی ہے اس میں بتایا یا ہے زمانہ قدیم کے لٹریچر میں صلیب کی کوئی وضاحت موجود نہیں ۔ پرانے لاطینی، یونانی اور عبرانی لٹریچر میں جو ہومر سے لے کر پہلی صدی عیسوی تک محیط ہے ، مدت کے لئے استعمال ہونے والے کھمبے کا ذکر تو ہے مگر صلیب کا نہیں سموئیل سن نے جس کا گوٹھن برگ یونیورسٹی سے تعلق ہے اپنی کتاب میں بتایا کہ عہدہ نامہ جدید میں صلیب کاذکر نہیں ہے۔ عیسائیت کے دور سے پہلے بائبل سمیت سارے متعلقہ لٹریچر میں صلیب پر لٹکائے جانے کا کوئی حوالہ موجود نہیں ہے۔
source : http://www.abna.ir/