امريكی جعلی پادری كی اسلام اور قرآن كريم كی بے حرمتی پر عرب ممالك کی خاموشی پس پردہ مغربی دنيا كے ساتھ معاہدے كو بيان كررہی ہے تاكہ اس طريقے سے ايران مخالف كمپين كو شدت دی جاسکے۔
سياسی تجزیہ نگار اور صہیونی مخالف كمیٹی شالون فلسطين فرانس كی ركن نے گفتگو كرتے ہوئے كہا امريكی رياست فلوریڈا كے پاردی ٹری جونز كی قرآن سوزی مغربی دنيا كی ايران مخالف سياست كا حصہ ہے اور اس كا اصلی مقصد بين الاقوامی سطح پر ايران پر دباو بڑھانا ہے۔ اور ہم اچھی طرح عرب ممالك خصوصا سعودی عرب اور وہاں كی وہابی حكومت كی خاموشی كو سمجھ سكتے ہیں۔
مغربی ذرائع ابلاغ نے امريكی پادری كے اقدام كو اسلامی ممالك كی سياست كے رد عمل كے طور پر پيش كيا اور كہا كہ ٹری جونز نے یہ اقدام ايران میں قيد ايك پادری كے رد عمل كے طور پر كيا ہے حالانكہ یہ بات غير منطقی ہے اور عرب ممالك كا سكوت ٹری جونز كے اقدام كے حق میں ہے۔ كيونكہ الزام ايران پر آرہا ہے اس لئے عرب ممالك خاموش ہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ ايران كے خلاف كمپين میں مصروف ہیں تاكہ ايران كو بين الاقوامی طور پر بدنام كریں۔
source : http://www.abna.ir