بين الاقوامی گروپ :يونيورسٹی آف آلباما كے مسلمان طلاب نے اسلام فوبيا كی ترويج روكنے اور اسلام كے بارے میں الزامات كو دور كرنے كے لیے ايك وركشاپ كا اہتمام كيا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " ON ISLAM" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے فانٹس ول ٹائمز اخبار سے يونيورسٹی آف آلباما كی مسلمان اسٹوڈنٹ نے كہا كہ مسلمان امريكہ میں ۱۶۰۰ میں آئے تھے یہ كوئی نيا مسئلہ نہیں ہے۔ لبنی نے ۱۱ ستمبر كے واقعہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہم بھی امريكی شہری ہونے كے ناطے اس حادثے پر خوف زدہ تھے بلكہ ہمارے دين پر الزام تھا پھر اچانك اس معاشرے میں رہنے والے مسلمانوں كو جدا كر ديا گيا۔
یہ وركشاپ امريكہ كے شہر فانٹس ول میں آلباما يونيورسٹی میں ۱۹ مئی كو منعقد ہوئی ۔ اس كا مقصد امريكی معاشرے میں اسلام فوبيا كی ترويج كو روكنا اور اسلام كے بارے میں پيش كئے گے غلط تصور كا ختم كرنا ہے۔ ۱۱ ستمبر كے واقعہ نے مسلمان جو امريكہ میں ۷ ملين افراد پر مشتمل معاشرہ ہیں ان كے بارے میں غلط تصورات پيش كئے جا رہے ہیں حالانكہ زيادہ ترامريكی مسلمانوں اور اسلام كے بارے میں بہت كم معلومات ركھتے ہیں ۔
source : http://www.iqna.ir/