بين الاقوامی گروپ : اٹلی كے دارلحكومت روم میں ۱۹ مئی سے اسلامی ثقافت علوم اور تربيت كی تنظيم ﴿ISESCO)كے تعاون سے اسلامی ثقافت كے دوسرے ہفتے كا آغاز ہو چكا ہے
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Shorouk News ﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے، ثقافتی ہفتہ ﴿ISESCO﴾ كی تاسيس كے تيس سال مكمل ہونے كی مناسبت سے اٹلی میں شروع كيا گيا ہے اور ايك ہفتے تك جاری رہے گا۔
روم كے ميئر گيانا اليمانو كے كہا۔ گزشتہ چار سالوں سے اٹلی كے شہريوں اور مسلمانوں كے درميان مضنوط تعلقات قائم ہیں انہوں نے مزيد كہا اٹلی میں اسلامی ثقافت كے ہفتے سے غيرمسلم اسلامی فرہنگ سے بہتر آشنا ہوںگےجس سے تعصب میں كمی آے گی ۔ رپورٹ كے مطابق اس ہفتے كی مناسبت سے مختلف نمائشیں منعقد كی جارہی ہیں ۔
ان میں كتابوں كی نمائش ،عصر حاضر كے اسلامی فنون، فلموں كی نمائش، شب شعراور عربی كھانوں كی نمائش شامل ہے۔
یہ پروگرام روم كے مختلف ہالز میں پيش كیے جارہے ہیں ان میں روم ميوزيم ہال، بلدیہ ہال وغيرہ اور مختلف مساجد كے ہال بھی شامل ہیں
source : http://www.iqna.ir