آرٹ و ادب گروپ : ايرانی كلچرل سنٹركے كونسلر سے ابومحفوظ نے ملاقات میں بتايا كہ اسپين كے خود مختار جزاير باليريك میں ۴۰ مساجد اور مذہبی تنظيمیں كام كر رہی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اسپين كے خودمختار جزايرباليريك كی اسلامك فیڈريشن كے چير مين محفوظ ابو محفوظ نے اسپين میں ايرانی كلچرل سنٹركے كونسلر امير پورپزشك سے ملاقات كی اور باہمی اشتراك اور روبط كے فروغ كی خواہش كا اظہار كيا ۔
ابو محفوظ نے جزاير میں مقيم مسلمانوں كی حالت بتاتے ہوئے كہا : جزايرباليريك میں پچاس ہزار مسلمان آباد ہیں ان میں سے ۶ ہزار اسپنش مسلمان اور باقی مشرق وسطی اور افريقا كے مہاجر مسلمان ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ان جزاير میں چالس مساجد اور مذہبی تنظيمیں كام كررہی ہیں اور جزاير كے مركزی شہر مالوركا میں اكيس مساجد موجود ہیں۔ جزاير باليريك كا اسپين كے مشرق میں بحرہ روم میں مہم مسلمان مناطق میں شمار ہوتا ہے۔
source : http://www.iqna.ir