بين الاقوامی گروپ : ۲ اگست كو جنوبی عراق كے پہلے ریڈيو قرآن نے صوبہ (ذی قار) كے شہر ناصریہ میں اپنی نشريات كا آغاز كيا ہے ۔
عراق كے شہر ناصریہ میں دارالقرآن الكريم كے پرنسپل رعد عدنان شذر الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگوكے دوران كہا : ریڈيو قرآن كی تجرباتی نشريات كا آغاز تين ماہ قبل ہو چكا تھا ليكن گزشتہ روز جنوب عراق كے پہلے ریڈيو قرآن كے عنوان سے اس اسٹيشن كا بقاعدہ آغاز كيا گيا ہے ۔
اسی طرح ناصریہ كے يكجہتی میڈيا سنٹر كے ڈائريكٹر جنرل يحيی الناصری نے كہا :یہ پہلا ریڈيو قرآن ہے جس كا افتتاح جنوبی عراق میں كيا گيا ہے جو علوم قرآن اور تلاوت سے متعلق مباحث كی خصوصی نشريات پيش كرے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : ناصریہ ریڈيو قرآن كا افتتاح گزشہ روز ماہ رمضان كے موقع پر"FM" اسٹيشن پر 88.4 كی فرانكسی پر كيا گيا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir