کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج نے شہر غریان سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع الحیرہ کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق خلیفہ حفتر کی زیرکمان لیبیا کی فوج نے فجر گروہ کے خلاف کاروائی کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ لیبیا کی فوج اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک مسلح شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل لیبیا کی فوج نے دارالحکومت طرابلس اور شہر غریان کے درمیان راستے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ لیبیا کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ طرابلس کے جنوب میں النجیلہ کے علاقے پر لیبیا کی فوج کا کنٹرول اور اس علاقے سے مسلح افراد کی پسپائی کے بعد لیبیا کی فوج طرابلس کی طرف پیشقدمی کر رہی ہے تاکہ اس شہر کو مسلح افراد کے قبضے سے آزاد کرایا جاسکے۔
واضح رہے کہ طرابلس اور بنغازی میں مسلح افراد کے خلاف خلیفہ حفتر کی زیرکمان فوج کی کاروائی بدستور جاری ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ فوجی کاروائی کے آغاز سے اب تک تین سو چھپّن افراد ہلاک ہوچکے ہیں
source : abna