بین الاقوامی: ہندوستان کے شمال میں ایک گرلز اسلامی سکول نے طالبات کے یونیفارم کے طور پر اس سکول میں پردہ کی پابندی کو لازمی قرار دیا ہے اور اپنے ساتھ موبائل رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے الشروق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شمال میں واقع صوبہ اترا پردیش میں ایک گرلزاسلامی سکول نے سکول کے یونیفارم کے طور پر طالبات پرپردہ اوڑھنے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
کان پور شہر کے جوبلی گرلز سکول کی پرنسپل نے کہا ہے کہ حجاب طالبات کے یونیفارم کا ایک حصہ ہے اورکم عمر لڑکیاں چہرہ چھپانے کی بجائے سر کوڈھانپیں گی اور یہ پردہ ان کی آزادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ ان کی شخصیت کا حصہ ہے۔
شاینی نے کہا ہے کہ سکول میں موبائل فون ساتھ لے کر آنے کو اس لیے منع کیا گیا ہے تاکہ سکول میں نظم وضبط کو قائم کیا جاسکے اور طالبات پر بیرونی اثرات مترتب نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس پابندی کی ایک وجہ طالبات کی فکری برائیوں کو روکنا ہے کیونکہ کم عمر طالبات اچھے اور برے میں تمییز نہیں دے سکتی ہیں
source : http://shabestan.net/