بين الاقوامی گروپ: اسرائيليوں نے سوموار 19 نومبر كی صبح نابلس كے قريب ايك مسجد پر حملہ كرديا اور اس مقدس مكان كے كچھ حصہ كو آگ بھی لگائی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فرانس كے اخبار "لوفيگارو" سے نقل كيا ہے كہ غزہ پر اسرائيلی وحشيانہ حملوں كے ساتھ ساتھ شدت پسند یہوديوں نے اس فرصت سے استفادہ كرتے ہوئے اسلامی مقدس مقامات پر حملہ كرنا شروع كرديا۔
عينی شاہدوں كے مطابق شدت پسند یہوديوں نے سوموار 19 نومبر كی صبح كوشش كی كہ عوريف شہر كی مسجد میں داخل ہوں ليكن مسجد كے دروازے بند ہونے كے باعث اس مسجد كے دروازوں كو آگ لگادی۔
اسی طرح اس شدت پسند گروپ نے پٹرول كے ذريعے اس مسجد كی قالين كو بھی كہ جو مسجد كے دروازے كے قريب بچھی ہوئی تھی آگ لگانے كی كوشش كی تاكہ اس كے ذريعے مسجد كے اندر آگ پھيل جائے، ليكن فلسطينی عوام نے بروقت پہنچ كر اس مقدس مقام كو آگ لگنے سے بچا ليا۔
واضح رہے كہ اس شدت پسند یہودی گروپ نے اس مسجد كی ديوار پر اسلام مخالف نعرے بھی تحرير كئے۔
source : http://www.iqna.ir