بین الاقوامی: فرانس میں ہم جنس پرستی کی حمایت میں قانون پاس ہونے کے خلاف مسلمانوں نے اسلامی انجمنوں کو پیرس میں اس قانون نے خلاف مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے فرانس کی نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ فرانس کی دسیوں اسلامی انجمنوں نے اس ملک میں غیر اخلاقی قانون پاس ہونے کے خلاف مظاہرے کی کال دی ہے۔ یہ مظاہرہ 21 اپریل کو پیرس میں ہو گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ قانون کے مطابق ہم جنس ایک دوسرے سے شادی کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ مذکورہ قانون پر 23 اپریل کو فرانس کی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہو گی۔
source : http://shabestan.net