اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

ترکی میں زائرین امام رضا(ع) کےترک زائرین سےتفتیش پرشیعہ عالم دین کاردعمل؛

ترکی میں زائرین امام رضا(ع) کےترک زائرین سےتفتیش پرشیعہ عالم دین کاردعمل؛

 

 ہم یتیم نہیں ہیں کہ تم گستاخی کررہے ہو/ جاسوس ڈھونڈنا ہے تو اسرائیل اور امریکہ جانے والوں میں ڈھونڈو

 

ترکی نامور شیعہ عالم دین، شیعیان استبول کے امام جمعہ اور عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن شیخ صلاح الدین اوزگوندوز نے امام رضا(ع) کی زيارت کے لئے ایران آنے والے نوجوانوں سے غیر قانونی تفتیش کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تفتیشی افسروں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 

 ہم یتیم نہیں ہیں کہ تم گستاخی کررہے ہو/ جاسوس ڈھونڈنا ہے تو اسرائیل اور امریکہ جانے والوں میں ڈھونڈو

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے نامور شیعہ عالم شیخ صلاح الدین اوزگوندوز نے حضرت امام علی بن موسی الرضا (علیہ السلام) کی زيارت کی غرض سے ایران آنے والے ترک زائرین سے سرکاری اداروں کی تفتیش کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تفتیشی عملے پر مقدمہ چلائے۔ 

شیخ صلاح الدین اوزگوندوز نے کہا: انھوں نے 13 سالہ بچوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا اور ان سے تفتیش کی اور بعض پولیس اہلکاروں نے ان کی بےحرمتی کی کوشش کی جن پر مقدمہ چلانا پڑے گا۔ 

انھوں نے کہا: ہم ترکی کے یتیم فرزند نہيں ہیں کہ جو بھی پولیس اہلکار چاہے ہم سے تفتیش کرے؛ ہم اس ملک کے مالک ہیں۔ 

شیخ صلاح الدین نے زور دے کر کہا: اگر تم جاسوس پکڑنا چاہتے ہو تو ان لوگوں سے ڈرو جو امریکہ جاکر واپس آتے ہیں یا مقبوضہ فلسطین کا سفر اختیار کرتے ہیں یا پھر یورپ جاتے ہیں اور ملک میں واپس آتے ہیں۔  

واضح رہے کہ ایغدیر شہر کے 25 نوجوانوں اور کم سن لڑکوں نے ستمبر کے آغاز میں ایران کا دورہ کیا اور مشہد مقدس میں حضرت امام رضا(ع) کے حرم مطہر میں حاضری دی اور زيارت کی اور جب وہ ترکی واپس گئے تو انہیں غیر قانونی طور پر زیر تفتیش رکھا گیا۔ 

ان افراد کے والدین نے گذشتہ ہفتے ایغدیر کے ایک ہوٹل میں اجتماع کیا اور اپنے بچوں سے اداروں کی تفتیش کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اپنے بچوں پر لگائے جانے والے جاسوسی کے الزام کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ 

انھوں نے کہا: ہماے بچے ایک ثقافتی اور سماجی و دینی پروگرام میں شرکت کے لئے قانونی دستاویزات کے ساتھ ایران کے دورے پر گئے تھے جو اب واپس آگئے ہیں۔ 

انھوں نے اعلان کیا کہ اگر اس قسم کے اقدامات اس لئے عمل میں لائے جارہے ہیں کہ ہم اپنے دینی اور مذہبی اعتقادات کو ترک کریں گے تو ایسا ہونا ہرگز ممکن نہيں ہے۔ 


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام رضا (ع) کي دس احاديث
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
اہم انکشاف، شہید سبط جعفر کا قاتل ایم کیو ایم کا ...
رہبر معظم: عدل و انصاف کو زندہ اور حاضر موضوع میں ...
دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے ...
اقوام متحدہ ، كرانہ باختری میں مسجد كی بے حرمتی ...
كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز

 
user comment