امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں امریکی شہریوں نے امریکی کانگریس کے سامنے امریکی شہریوں اور دیگر ممالک کی جاسوسی بند کرنے کے سلسلے میں مظاہرہ کیا ہے۔
ابنا: امریکہ کی قومی سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے امریکی شہریوں اور دنیا کے دیگر ممالک کے رہنماؤں کے موبائل فون سننے کی خـریں سامنے آنے کے بعد امریکی عوام نے امریکی کانگریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی حکومت فوری طور پرجاسوسی کا سلسلہ بند کردے، امریکی حکومت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور جرمن چانسلر نے امریکہ کے اس اقدام کو بد اعتمادی کا مظہر قراردیا ہے۔
source : abna