اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

کراچی، سرجانی میں 6 محرم کے جلوس عزا کے بانی منیر حسین اپنی اہلیہ رضیہ بیگم کے ہمراہ شہید

 کراچی، سرجانی میں 6 محرم کے جلوس عزا کے بانی منیر حسین اپنی اہلیہ رضیہ بیگم کے ہمراہ شہید

 

 

 

پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے خدا کی بستی سرجانی ٹاؤن میں 6 چھ محرم کو برآمد ہونے والے جلوس عزا کے بانی منیر حسین ولد عاشق حسین اور ان کی زوجہ رضیہ بیگم تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید۔ 

 

ابنا: تفصیلات کے مطابق شہداء کو دہشت گردوں نے اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے اپنے روزگار کی جانب جارہے تھے۔ دہشت گردوں نے دونوں میاں بیوی کو سلیم سینٹر کے قریب صنوبر کاٹیج کے مقام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ دہشت گردوں نے شہید منیر حسین کو 18 گولیاں ماریں جبکہ ان کی اہلیہ کو چہرے پر ہی 5 گولیاں ماری ہیں۔ بعدازاں شہداء کی نماز جنازہ انچولی سوسائٹی میں واقع مسجد خیرالعمل میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی، اس موقع پر علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے رہنما علامہ جعفر رضا نقوی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ اور ایڈوکیٹ تصور نقوی سمیت شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے۔

نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی نے کالعدم جماعتوں اور تکفیری طاقتوں کی سرپرستی کرنے والے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کو اس واقعہ کا ذمہ قرار دیا کہ جن کی جانبداری نے حالات کو اس نازک موڑ پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے اور اس کیلئے اسے کسی فتوے کی ضرورت نہیں، جلوس ہائے عزا کو روکنے یا محدود کرنے والے جان لیں کہ یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم فرش عزا کے چلے جانے سے جلوس عزا نہیں رکیں گے اور انشاء اللہ شہید پرور قوم اگلے سال سرجانی کے جلوس میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔ نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سال 6 محرم کو تکفیری گروہ کی جانب سے جلوس عزا نکانے پر شہید منیر حسین کو مسلسل دھمکیاں موصول ہورہی تھیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ساری صورتحال سے باخبر ہونے کے باوجود بھی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے قاصر رہے جو ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فتوے باز تکفیری آج گندگی کے ڈھیر پر تنہا کھڑے ہیں ...
قرآن سوزی پر او آئی سی كی خاموشی ناقابل قبول ہے
عید میلاد النبی کے موقع پر جشن و محافل کا اہتمام
نجف اشرف میں حضرت زہرا(س) نامی ایک بڑے صحن کی ...
سعودی وزیر کا نجف اشرف پر اختلاف پھیلانے کا الزام
پاکستان کے شہر کراچی میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک
ایک محجبہ خاتون نے امریکا کے ہوائی اڈے کی پلیس کی ...
ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...

 
user comment