بین الاقوامی: فلسطین کے شہر سلفیت میں صہیونیوں کے ہاتھوں نذر آتش ہونے والی مسجد علی ابن ابی طالب(ع) کی تعمیر نو کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے بعض عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ شہر سلفیت کی دیہی آبادی "دیر استیا" میں گذشتہ ہفتے صہیونیوں کے ہاتھوں نذر آتش ہونے والی مسجد علی بن ابی طالب(ع) کی تعمیر نو کا کام شروع ہوگیا ہے۔ فلسطین کے وزیر اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر محمود الہباش نے فلسطینی شہریوں کو صہیونیوں کے اس قسم کے اقدامات سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔ شہر سلفیت کے کمشنر نے مساجد پر صہیونیوں کے حملوں کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اس قسم کے حملوں کے سدباب کیلئے دیہاتوں اور ٹاونوں میں مساجد کی حفاظت کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔
source : http://shabestan.net