اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

داعش، القاعدہ، طالبان اور سپاہ صحابہ جیسی تمام دھشتگرد ٹولیاں عالم بشریت کے لیے خطرہ: مفتی اسلام آباد

داعش، القاعدہ، طالبان اور سپاہ صحابہ جیسی تمام دھشتگرد ٹولیاں عالم بشریت کے لیے خطرہ: مفتی اسلام آباد

اسلام آباد کے مفتی اور پاکستان کے جامعہ النعیمہ کے سرپرست نے کہا ہے کہ اقوام عالم کو، قتل و تشدد اور انسانوں کا بےدردی سے قتل عام کئےجانے کا مقابلہ کرنے کے لئے،تکفیری دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے۔ مفتی گلزار نعیمی نے کل رات ایران کے مقدس شہر قم ميں تکفیری اور انتہاپسندگروہوں کے خطرے سے متعلق عالمی کانفرنس میں کہا کہ آج داعش، القاعدہ ،طالبان، سپاہ صحابہ اور دیگر دہشت گرد گروہ عالم بشریت کے لئے خطرہ ہیں۔ مفتی اسلام آباد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اور صہیونزم تکفیری گروہوں کے اصلی حامی ہیں اور اگر ان گروہوں کو ان کی حمایت حاصل نہ ہوتی وہ کب کے نابود ہوگئے ہوتے۔ انڈونیشیا کی نہضت العلماء کے رکن شیخ علوی نبتانی نے بھی ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ داعش اور تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے امریکی قیادت میں جواتحاد تشکیل پایا ہے وہ خیر خواہی کے مقصد سے نہیں ہے بلکہ یہ اتحاد عراق اور شام پر تسلط کے درپے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہوں سے سختی سے مقابلے کی ضرورت ہے اس لئے کہ ان کے افکار، اسلامی احکام و دستورات سے باالکل منافی ہیں۔

واضح رہے کہ تکفیری اور انتہاپسند گروہوں کے خطرے سے متعلق عالمی کانفرنس، ایران کے مقدس شہر قم میں اتوار کے دن شروع ہوئی اور پیر کی رات اختتام پذیر ہوگئي اس کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مسلمان علماء و مفکرین نے شرکت کی۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام رضا (ع) کي دس احاديث
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
اہم انکشاف، شہید سبط جعفر کا قاتل ایم کیو ایم کا ...
رہبر معظم: عدل و انصاف کو زندہ اور حاضر موضوع میں ...
دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے ...
اقوام متحدہ ، كرانہ باختری میں مسجد كی بے حرمتی ...
كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز

 
user comment