اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

غزہ، مظلوم فلسطینیوں میں ایران کی امدادی اشیاء تقسیم

غزہ، مظلوم فلسطینیوں میں ایران کی امدادی اشیاء تقسیم

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خیراتی اور رفاہی ادارے امام خمینی امدادی کمیٹی نے غذائی اشیا کے ہزاروں پیکٹ غزہ کے محصورغریب اور بےگھر لوگوں میں تقسیم کئے ہیں- اس امدادی کمیٹی کے ایک عہدیدار وسیم وادیہ نے کہا ہے کہ امام خمینی امدادی کمیٹی نے غزہ کے عوام خصوصا ان افراد کی جن کے گھر اسرائیل کے پچاس روزہ ہوائی حملوں میں تباہ ہو گئے تھے دل کھول کر مدد کی ہے- انہوں نے کہا کہ ان بےگھرمظلوم فلسطینیوں کو ڈبہ بند اورخشک کھانوں کے بجائے تازہ اور گرم کھانا فراہم کرنا ایک انتہائي اہم منصوبہ ہے- اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے عوام کو ضرورت کی غذائی اشیا فراہم کرنے کا منصوبہ تین ماہ تک جاری رہے گا- غزہ کے ایک بےگھر شخص نے کہا کہ اتنی مدد اور حمایت کرنے پر ہم اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں- ایرانیوں نے ہمیشہ خاص طور پر غزہ کے خلاف اسرائیل کی پچاس روزہ جنگ کے دوران ہماری مدد کی - واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں غزہ پر اسرائیل کی پچاس روزہ جارحیت کے دوران تقریبا بائیس سو فلسطینی شہید ہو گئے تھے جن میں پانچ سو ستتر بچے شامل تھے جبکہ چھ ہزار تین سو چوہتر بچوں، دو ہزار اٹھاسی عورتوں اور چار سو دس عمررسیدہ افراد سمیت گيارہ ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے- تقریبا ایک لاکھ فلسطینی اب بھی غزہ میں بےگھر ہیں- یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا نے کہا ہے کہ بےگھر فلسطینیوں کی جو سر چھپانے اور زندگی گزارنے کے لئے اس وقت کسی کرائے کے مکان کی تلاش میں ہیں، مالی امداد کم ہوسکتی ہے - اس ادارے کی رپورٹ کے مطابق امدادی رقم کم ہونے کی وجہ سے ممکن ہے بہت سے بےگھر لوگ اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے اسکولوں اور مراکز کا رخ کريں- واضح رہے کہ اس وقت بھی تقریبا بارہ ہزار بے گھر فلسطینی اقوام متحدہ کی نگرانی میں چلنے والے اسکولوں اور مراکز میں زندگی گزار رہے ہیں-


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment