اردو
Wednesday 8th of May 2024
0
نفر 0

چودہ سالہ فلسطینی طالبہ چھ ہفتوں بعد اسرائیلی قید سے رہا

چودہ سالہ فلسطینی طالبہ چھ ہفتوں بعد اسرائیلی قید سے رہا

کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے چودہ سالہ فلسطینی طالبہ کو چھ ہفتے کے بعد جیل سے رہا کردیا ہے۔ اس طالبہ کو اسرائیلیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر فلسطینیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اس تشویش کا اظہار کیا تھا کہ صہیونی حکام نے اب مفروضوں کی بنیاد پر بچوں اور طالبات کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔ اس طالبہ کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ۳۱ دسمبر کو اسکول سے گھر واپسی کے وقت گرفتار کر لیا تھا۔ اس کو ایک فوجی عدالت نے دو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔ فلسطینیوں کے قیدی کلب کا کہنا ہے کہ طالبہ کی کم عمری کی وجہ سے اس کی دو ہفتے کی سزا معاف کردی گئی تھی۔ اسرائیلی استغاثہ کے مطابق اس طالبہ نے ہاتھ میں ایک پتھر پکڑ رکھا تھا۔ اس سڑک کو یہودی آباد کار آمدورفت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس پر یہ بھی من گھڑت الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے پاس ایک چاقو تھا اور اس نے گرفتاری کی صورت میں سکیورٹی اہلکاروں کو گھونپنا تھا۔ طالبہ کے والدین، عزیز و اقارب اور قصبے کے مئیر نے اس کا استقبال کیا۔ اس کے بعد طالبہ کو وہاں سے چالیس کلومیٹر دور واقع آبائی گاؤں بیطین لے جایا گیا ہے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حماس كی جانب سے توہين اسلام كے بارے میں فرانسيسی ...
آئرلينڈ كو اسلامی معيشت كی شناخت اور اس سے ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
ایران اور امارات کا گیس کی برآمد پر تبادلہ خیال
زائرین حسینی کی خدمت کرنے والا سب سے چھوٹا خادم
ایک اور ایرانی کمانڈر کی شام میں شہادت
صہيونی حكومت كی يونيورسٹی سے ہر سال ۲۵۰ ماہرين ...
اسلامی بينك كاری سيمينار كی بحرين ۱۷ویں ميزبانی ...
شام کے دو شیعہ علاقوں پر تکفیریوں کا حملہ، دو ...
ایران ہمیشہ سے ایک عظیم بحری طاقت رہا ہے: ایرانی ...

 
user comment