اردو
Thursday 21st of November 2024
0
نفر 0

صنعاء میں تحریک انصار اللہ کے ایک رہنما کی شہادت

یمن کے دار الحکومت صنعاء میں عوامی تحریک انصار اللہ کے ایک رہنما ’’ عبد الکریم الخیوانی‘‘ کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
صنعاء میں تحریک انصار اللہ کے ایک رہنما کی شہادت

یمن کے دار الحکومت صنعاء میں عوامی تحریک انصار اللہ کے ایک رہنما ’’ عبد الکریم الخیوانی‘‘ کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
عینی شاہدین نے مسلح افراد کو بظاہر القاعدہ تنظیم سے وابستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائکل پر سوار دو مسلح افراد نے عبد الکریم الخیوانی پر فائرنگ کر کے انہیں شہید کر دیا۔
الخیوانی قومی مذاکراتی کانفرنس میں انصار اللہ کے نمائندے اور اس تحریک کے ذرائع ابلاغ کے عہدہ ار تھے۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے عبد الکریم الخیوانی کی شہادت کی تائید کرتے ہوئے انہیں تحریک انصار اللہ کا ایک اہم رکن قرار دیا۔
واضح رہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ نے ایک ماہ قبل پرامن مظاہرات کے ذریعے اس ملک کے اختیارات سنبھال لئے لیکن ابھی تک ایک جانب سے سیاسی رہنماوں کے ساتھ مذاکرات اور دوسری جانب سے دھشتگردی کا مقابلہ جیسے عوامل کی بنا پر حکومت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔
اس وقت القاعدہ کا سب سے بڑا ٹارگٹ یمن میں انصار اللہ کی فوج اور اس کے اہم رہنما ہیں


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

القاعدہ، حزب اللہ اور حماس (1)
بزرگ علما اور مراجع کی شرکت سے قم میں شہدا منی کی ...
لبنانی وزیر ترقیات: شیعہ مذہب کے نظریئے کی بنیاد ...
نجف اشرف میں ’’بین الاقوامی غدیر میڈیا ...
برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو ...
بيلجئم میں اسلام دشمنوں كی جانب سے قرآن مجيد كی ...
مجلس علمائے ہند نے سعودی عرب میں مسجد پر ہونے ...
عالمی وومن ڈے پر ٹویٹر کے ذریعے بحرین کی مظلوم ...
ايران اور ہندوستان كے ثقافتی روابط كا جائزہ ليا ...
کشميري طلباء کا معاملہ،ہندوستان اور پاکستان کا ...

 
user comment