اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

سعودی عرب کا تعز کے علاقے پر بہیمانہ حملہ

سعودی عرب نے گزشتہ شب یمن کے صوبہ تعز کے علاقے الظہرہ کو اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنا کر ۱۱ مظلوم افراد کو بے دردی سے شہید اور ۲۰ کو زخمی کر دیا ہے۔
سعودی عرب کا تعز کے علاقے پر بہیمانہ حملہ
سعودی عرب نے گزشتہ شب یمن کے صوبہ تعز کے علاقے الظہرہ کو اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنا کر ۱۱ مظلوم افراد کو بے دردی سے شہید اور ۲۰ کو زخمی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب نے گزشتہ شب یمن کے صوبہ تعز کے علاقے الظہرہ کو اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنا کر ۱۱ مظلوم افراد کو بے دردی سے شہید اور ۲۰ کو زخمی کر دیا ہے۔
صوبہ تعز کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ہوئی سعودی جارحیت کے باعث ۳۱ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ امکانات نہ ہونے کی وجہ سے لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنا دشوار ہو رہا ہے اور ممکن ہے دبے ہوئے افراد میں ابھی تک کچھ زندہ بھی ہوں۔
ان حملوں میں عام شہریوں کی ایک چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی اور اس میں رہنے والے افراد شہید اور زخمی ہوئے جبکہ بہت سارے عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
اس کے باوجود کہ سعودی عرب کے حکام دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ یمن میں صرف فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حملوں اور ان کے نتیجے میں مارے جانے والے لوگوں کی تصویروں سے واضح ہوتا ہے کہ عام لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں تاہم سیکڑوں عام شہری اپنے جانوں سے ہاتھ منہ دھو بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب علاقے کے دیگر ۱۰ ممالک کی حمایت سے گزشتہ دو ہفتوں سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور اس ملک کے تمام کارخانوں، بجلی گھروں اور عام لوگوں کی بستیوں پر بمباری کر کے انہیں نابود کر رہا ہے جبکہ عالم اسلام تماشائی بنا دیکھ رہا ہے اور انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی عالمی تنظیموں کے کانوں میں جوں بھی نہیں رینگتی جبکہ یمن میں مظلوم مسلمان کس بے دردی سے مارے جا رہے ہیں!


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام رضا (ع) کي دس احاديث
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
اہم انکشاف، شہید سبط جعفر کا قاتل ایم کیو ایم کا ...
رہبر معظم: عدل و انصاف کو زندہ اور حاضر موضوع میں ...
دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے ...
اقوام متحدہ ، كرانہ باختری میں مسجد كی بے حرمتی ...
كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز

 
user comment