ئے شمسی سال کے آغاز پر اٹلی کے ایک جوان’’ الی سیو اسکالزو‘‘ نے شیراز میں آیت اللہ سید علی اصغر دستغیب کے دفتر میں حاضر ہو کر اللہ کی توحید، حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی رسالت اور حضرت علی مرتضی(ع) کی ولایت کی گواہی دیتے ہوئے شیعہ مذھب قبول کر لیا۔آیت اللہ علی اصغر دستغیب نے اس تازہ مسلمان ہوئے اطالوی جوان کو اسلام قبول کرنے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ نے دل و یقین سے اسلام قبول کیا ہوگا اور یہ دلی عقیدہ اور ایمان ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ انسان مذہبی عقائد کا ماننے والا ہے۔
امام زادہ احمدی و محمدی (ع) کے متولی آیت اللہ دستغیب نے تازہ مسلمان ہوئے جوان کو اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آپ نے اللہ کی توحید، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رسالت و بعثت اور حضرت علی علیہ السلام اور دیگر ائمہ معصومین(ع) کی امامت و ولایت کی گواہی دی ہے کہا کہ ہم اس بات پر بہت خوش ہیں کہ دین اسلام روز بروز دنیا میں پھیل رہا ہے اور اس کے باوجود کہ دشمنان اسلام، اسلام ناب کو نابود کرنے میں کوئی لمحہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ہم دیکھ رہے کہ آپ جیسے جوان دلی عقیدہ اور اسلام کی نسبت مکمل آشنائی سے اسلام قبول کر رہے ہیں۔
عیسائی مذھب چھوڑ پر مسلمان ہوئے اطالوی جوان نے بھی اپنے مسلمان ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ایک ایرانی مسلمان لڑکی سے شادی اور اس کے بعد دین اسلام کے بارے میں تحقیق اس بات کا باعث بنی کہ میں اس دین کا انتخاب کروں میں نے مکمل آشنائی سے دین اسلام کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایران کے مقدس مقامات کو دیکھ کر انتہائی متاثر ہوا ہوں۔اس اطالوی جوان نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مھدی انتخاب کیا اور کہا کہ میں اس کے بعد امامزادہ شاہچراغ (ع) کی زیارت کے لیے جاوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
source : abna