اردو
Thursday 9th of January 2025
0
نفر 0

آغا سید حسن نے کشمیری مرثیہ کی دینی و تبلیغی اہمیت بیان کی

سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اراکین شعبہ عزاداری کا ایک خصوصی اجلاس تنظیم کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں موصوف ک
آغا سید حسن نے کشمیری مرثیہ کی دینی و تبلیغی اہمیت بیان کی

سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اراکین شعبہ عزاداری کا ایک خصوصی اجلاس تنظیم کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں موصوف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام مرکزی ذاکرین ذاکر سید یوسف شاہ، ذاکر مصطفیٰ علی، ذاکر غلام محمد حاجی، ذاکر سید طاہر حسین موسوی، ذاکرنثار حسین بٹ، ذاکر علی محمد نجار، ذاکر غلام محمد ملہ، ذاکر سید اعجاز حسین کاظمی، ذاکر سید اشرف حسین حسینی، ذاکر سید فردوس احمد، ذاکر تصدق حسین، ذاکر علی محمد راتھر کے علاوہ مذکورہ شعبے کے کئی ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے معرکہ کربلا کے اہداف و مقاصد اور فکروپیغام کی وضاحت کرتے ہوئے خطے کشمیر میں کشمیری کلاسکل مرثیہ کی دینی و تبلیغی اہمیت بیان کی انہوں نے کہا کہ انتہائی سنگین اور خونین حالات میں کشمیری کلاسکل مرثیہ نے کشمیر میں مسلک امامیہ کو زندہ رکھنے میں جوکردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ اس انمول اثاثے کی حفاظت اور آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ رکھنے کی خاطر ذاکرین کرام کی ذمہ داریاں بنیادی نوعیت کی حامل ہیں۔ کشمیری کلاسک مرثیہ نہ صرف عزائے امام حسین ؑ برپاہ کرنے کا بہترین مواد ہے بلکہ اس کے ابتدائی حصوں حمد، نعت اور مدح دین اور دینی فکر کو پروان چڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے، ذاکرین کرام کو مرثیہ کے ان فکری اور سبق آموز حصوںکی جانب بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنا چاہئے ۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام ذاکرین کرام انجمن شرعی شیعیان کے اساسی نصب العین کی عمل آوری کیلئے کوشاں رہیں گے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اسلامي بيداري کے موضوع پر تصوير، پوسٹر اور ...
اسپین کے شہر بارسلونا میں اذان پر پابندی
سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کا ...
چين كے صوبہ شين جيانگ میں مذہبی سرگرميوں پر ...
مساجد، اسلامی معاشرے کا نقطہ امید ہیں
آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین
اسلامی تعاون تنظیم کی اقوام متحدہ میں اسلام ...
ملائيشيا ماہ مبارك رمضان میں غزہ كے لئے امدادی ...
حرم مطہر حضرت زینب(س) پردہشتگردوں کا حملہ
چودہ سالہ فلسطینی طالبہ چھ ہفتوں بعد اسرائیلی ...

 
user comment