کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی متعدد شخصیتوں، سیاسی حلقوں اور مسلمانوں نے نئی دہلی میں ایک اجتماع کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ اسرائیل کی سخت مخالفت کی ہے۔ اجتماع میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھ بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں لہذا وزیراعظم کو ا س دورے سے گریز کرنا چاہیے۔اس موقع پر مسلم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل سے ہندوستانی مسلمانوں کی دل آزاری ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی بہت جلد مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ اس سے قبل سن دو ہزار چھے میں بھی اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں، تاہم اس وقت وہ گجرات کی وزیر اعلی کے عہدے پر فائز تھے۔ اب تک کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا ہے ۔
دوسری جانب آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ دورہ منسوخ نہ کیا گیا تو حکومت کو مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سربراہ ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو وزیراعظم کے مجوزہ دورہ اسرائیل پر تشویش لاحق ہے
source : abna