اردو
Sunday 22nd of December 2024
0
نفر 0

یمنی، عوام وقار اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں: حوثی رہنما

یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما ’’سید عبدالمالک حوثی ‘‘ نے یمنی عوام اور مقبول کمیٹیوں کی طرف سے آل سعود اور اسکے اتحادیوں کے ش
یمنی، عوام وقار اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں: حوثی رہنما

یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما ’’سید عبدالمالک حوثی ‘‘ نے یمنی عوام اور مقبول کمیٹیوں کی طرف سے آل سعود اور اسکے اتحادیوں کے شیطانی افواج سے مقاومت کی سراہتے ہوئے کہا ہےکہ یمنی عوام وقار اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر یمنی عوام نے اپنی بہادرانہ مقاومت جاری نہ رکھی ہوتی تو آل سعود جیسی شیطان اور قاتل شہنشاہیت نے ملک پر قبضہ کیا ہوتا ۔
انہوں نے یمنی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ دنیا کی استکباری طاقتوں سے مسلمانوں کا دفاع کر رہے ہیں جوکہ یمنی عوام کیلئے ایک عظیم اعزاز ہے ۔
انہوں نے کہا ہےکہ یمنی عوام کی مخلص مقاومت سے آل سعود کا بے ایمان اور ظالمانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے ۔
موصوف رہنما نے امریکہ اور اسرائیل جنہوں نے اپنے جرائم سے انسانیت کے چہرے کو داغدار کر دیا ہے اور جو یمن کے خلاف جارحیت میں آل سعود کے شانہ بہ شانہ رہے ہیں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہےکہ یمن کو جارح اور حملہ آوروں کا قبرستان بنایا جائے گا  ۔
انہوں نے یمنی عوام ،فوج اور انصاراللہ تحریک کے کارکنوں جنہیں وہ مرد میدان کے نام سے یاد کرتے ہیں سے کہا جارح اور ظالم و جابر حکمرانوں کو پسپا کرتے وقت محتاط طریقے اور صبر سے مشکلات کا سامنا کریں ۔
انہوں نے یمنی عوام سے اپنے پیغام میں کہاہےکہ وہ آزادی ،عزت وقار کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عنقریب کامیابی انکے قدم چومے گی اور وہ اپنے ملک کیلئے ایک نیا مستقبل رقم کرنے میں کامیاب ہونگے ۔
واضح رہے کہ انکا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یمنی عوام اور مقبول فورسز نے براحمد علاقے میں بریگیڈ 31 کو آزاد کرکے عدن میں القاعدہ دہشتگردوں سے تمام ہتھیار چھین لئے اور جزان اور جلاہ میں سعودی فوجی چھاونیوں پر دھاوا بول کر متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کیاہے ۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بوکو حرام کے ہشتگردوں کی ہلاکت شروع
لبنان کے شہر صیدا میں کار بم دھماکہ، فلسطینی ...
قرآن پر عمل امت مسلمہ کے وقارو عظمت اور پیشرفت و ...
گيمبيا ؛ يتيموں كے لیے خصوصی اسلامی تعليماتی ...
افغانستان؛ صوبہ بغلان میں راکٹ حملہ، سات افراد ...
اسلامی تعاون تنظیم: قرآن کریم کی بےحرمتی کی مذمت
ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ بھی سعودی عرب روانہ
سعودی عرب؛ ایک اور شیعہ مومن شہید
پاکستان کے ممتاز قانون داں عبد الحفیظ پیرزادہ کا ...
اسرائیل کا 15 سال تک خاتمہ ہوجائے گا

 
user comment