مصر کے الازہر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ’’اشرف فہمی ‘‘نے کہا ہےکہ اسلام دشمن عناصر کو صرف اتحاد المسلمین سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے مسلمانوں کے مختلف مسالک سے آپسی تنازعات کو ختم کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہےکہ مسلم اتحاد میں ہی اسلام کی فتح و کامیابی اور اسلام دشمن عناصر جو مسلم گروہوں میں نفرت کی ہوا بھڑکاکر انہیں ایک دوسرے سے لڑاتے ہیں کی ناکامی پنہاں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کےدرمیان اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے شیعہ وسنی دونوں کو اپنے مشترکات پر عمل کرنی چاہئے ۔
انہوں نے کہاہےکہ شیعہ و سنی مسالک کو اپنے اندرونی اختلافات کو نظر انداز کرکے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی احترام کا اظہار کرنا چاہئے ۔
یادرہے کہ اسے قبل شیخ الازہر نے مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے پیغام میں کہا ہےکہ کچھ شرپسند اور متعصب عناصر شیعہ اور سنی اختلاف کو ہوا دے رہے ہیں ۔
واضح رہےکہ شیخ الازہر نے مزید امت مسلمہ پر زور دیاہےکہ وہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے بجائے اسے متحد کرنے کی ہمیشہ کوشش کریں ۔
source : abna