اردو
Thursday 9th of January 2025
0
نفر 0

مذاکرات کے بعد بھی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کا سلسلہ جاری رہے گا

۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ایک ہزار طلباء کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں مذاکرات کے بعد سامراجی طاقتوں کے ساتھ م
مذاکرات کے بعد بھی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کا سلسلہ جاری رہے گا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ایک ہزار طلباء کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب  میں مذاکرات کے بعد سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کیا سامراجی طاقتوں کے سے مقابلہ ختم ہونے والا ہے ؟ امریکہ سامراجی طاقتوں کا مظہر ہے اور سامراجی طاقتوں سےمقابلہ کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء کی رہبر معظم کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ 4 گھنٹے تک جاری رہا ، رہبر معظم نے اس ملاقات میں رمضان المبارک کے آخری ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: افسوس رمضان المبارک کی معنوی بہار ہمارے ہاتھوں سے نکل رہی ہے یہ مہینہ برکت، رحمت ، مغفرت اور بخشش کا مہینہ ہے یہ مہینہ دلوں کو جلا اور تابندگی عطا کرنے کا مہینہ ہے اور بزرگوں سے سنا ہے کہ معنوی پیشرفت و ترقی کے لئے گناہ سے دوری اور تقوی بہت ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ اور اس کے حواری عرب رجعت پسند نجی محفلوں میں علاقہ میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے بہت زيادہ خائف ہیں لیکن ایران کے اثر و رسوخ کو روکنے کے سلسلے میں ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گیں کیونکہ ایران ظالموں کے ساتھ نہیں بلکہ مظلوموں کے ساتھ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یمن پر ایک سو دن سے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انسانی حقوق اور جمہوریت کے دعویدار مغربی ممالک سعودی عرب کے ظالمانہ اور بھیانک جرائم پر بالکل خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں اور سعودی عرب کے ہولناک مظالم کے خلاف ایک بات بھی زبان سے کہنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور وہ اپنی رسوا کنندہ  قرارداد میں ظالم کی مذمت نہیں کرتے بلکہ مظلوم کی مذمت کرتے ہیں ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کا سلسلہ ختم ہونے والا نہیں ہے بلکہ یہ سلسلہ جاری رہےگا۔ اور ایران خطے میں اور عالمی سطح پر مظلوموں کی حمایت جاری رکھےگا۔

اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل طلباء یونینوں  کے 9 نمائندوں نے ملک کے مختلف موضوعات کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کی امنگیں پوری ہونے تک ایران فلسطین کے ...
سعودی عرب ایشیا و مشرقی وسطی ٰ میں امریکہ کا ...
قرآنی نمائش میں جمہوریہ آذر بائيجان كے قرآنی ...
صہیونی ریاست کو تا قیامت تسلیم نہيں کریں گے
مغربی ممالك میں اسلامی مالياتی نظام كی مقبوليت ...
پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے
مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار ...
دبئی میں اسلامی مقدسات كی توہين پر دو سال قيد كی ...
کویت میں اسلامی کتب کی نمائش کا انعقاد
فرانسوی تاريخ میں مسلمانوں كے كردار كو نماياں ...

 
user comment