اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

داعش نے موصل میں نماز عید پر پابندی لگا دی

۔ تکفیری دہشتگرد ٹولہ داعش اپنے صیہونی آقاوں کی شہ پر اسلام کی بیخ کنی میں مصروف عمل ہے جسکی تازہ مثال عراق کے موصل شہر میں انکے نماز عید کو بدعت قرار دینے کے اعلان سے ملتی ہے ۔
داعش نے موصل میں نماز عید پر پابندی لگا دی

تکفیری دہشتگرد ٹولہ داعش اپنے صیہونی آقاوں کی شہ پر اسلام کی بیخ کنی میں مصروف عمل ہے جسکی تازہ مثال عراق کے موصل شہر میں انکے نماز عید کو بدعت قرار دینے کے اعلان سے ملتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تروایح پر پابندی کے بعد داعش کے زیر قبضہ علاقہ موصل کے شہریوں پر اب نماز عید پر بھی پابندی عائد کی گئ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اس تکفیری گروہ نے نمازعید کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئےکہاہےکہ اسلامی تاریخ میں کہیں پر بھی نماز عید کی گواہی نہیں مل رہی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ داعش کے قبضے سے پہلے موصل کی آبادی جو کہ دوملین کے قریب تھی میں اس تکفیری ٹولے کے ناجائز فتووں اور قوانین کے نفاذ سے شورش زدہ علاقہ جس میں اس وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی اس تکفیری ٹولے نے شہر میں مکمل داڑھی رکھنا لازمی قراردیا تھا۔

یاد رہے کہ مسلمان علماوٗں نے کہا ہےکہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

واضح رہےکہ اس بدنام زمانہ تکفیری ٹولے نے شام و عراق میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے کئی مقدس مزارات اور مساجد کو منہدم کیاہے اوروہ شام و عراق کے زیر قبضہ علاقوں میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور بھیانک مظالم و بربریت اور گستاخانہ کاروائیوں کی وجہ سے تکفیری ٹولے داعش کو دنیا میں ذلت کی نظروں سے دیکھا جارہا ہے ۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment