اردو
Wednesday 15th of May 2024
0
نفر 0

بوکوحرام سے مقابلے کے لیے افریقی ممالک کی ہندوستان سے تعاون کی مانگ

افریقی ممالک نے ہندوستان سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف لڑائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون مانگ لیا ہے۔ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں تیسرا ’انڈیا۔افریقہ فورم سمٹ‘ جاری ہے، جہاں مختلف افریقی ممالک کے وزرائے خارجہ نے
بوکوحرام سے مقابلے کے لیے افریقی ممالک کی ہندوستان سے تعاون کی مانگ

 افریقی ممالک نے ہندوستان سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف لڑائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون مانگ لیا ہے۔ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں تیسرا ’انڈیا۔افریقہ فورم سمٹ‘ جاری ہے، جہاں مختلف افریقی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے وفود کی سطح پر الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ کیمرون کے وزیر خارجہ لیجیون بیلا نے سشما سوراج سے ملاقات میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف مدد طلب کی، جو نائجیریا کے ساتھ پڑوسی افریقی ممالک تک پھیل چکی ہے۔ لیجیون بیلا نے ہندوستان کو توانائی اور سڑکوں کے نظام کے مختلف منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی۔ جنوبی سوڈان کے وزیر خارجہ بارنابا ماریل بینجمن نے ہندوستانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں لائیو اسٹاک کے شعبے اور دارالحکومت جوبا میں ہسپتال قائم کرنے کے لیے تعاون مانگا۔ جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ میٹے کوآنا مشبانے نے ہندوستان سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید تعاون پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں 26 سے 29 اکتوبر تک منعقد ہونے والے تیسرے ’انڈیا۔افریقہ فورم سمٹ‘ میں براعظم افریقہ کے 50 سے زائد ممالک کے سربراہان یا اعیلیٰ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کینیڈا کے شہر گلف کی مسجد کے دروازوں کو غیر ...
مسلم يونين فرانس كی طرف سے مسجد كو نذر آتش كرنے كی ...
ہندوستان میں اسلامی سکولوں کی تعداد میں اضافے کا ...
عالمی یوم قدس کی ایک عظیم الشان ریلی سے سید حسن ...
جرمن مسلمانوں كے توسط سے تہذيبوں كے درميان رابطے ...
سال ۲۰۱۲ كے دوران دبئی میں ۱۹۰۷ افراد کا قبول ...
بوکوحرام کا نائیجیریا کے ایک فوجی اڈے پر حملہ
فرانس کی دو مساجد میں چوری
ثقافتی تبادلے تہران اور نئی دہلی کے دو طرفہ ...
عراق ، بیجی آئل ریفائنری پر داعش کا حملہ ناکام

 
user comment