اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں بھی امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ماہ محرم اور صفر میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
ڈربن کی جامع مسجد ’’مسجد امام حسین(ع)‘‘ میں منعقدہ مجالس عزا میں شیعوں کے علاوہ اہل سنت نے بھی شرکت کی جبکہ مجالس عزا کو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا حسین عباس ترابی نے خطاب کیا انہوں نے لوگوں کو وعظ و نصیحت کرنے کے علاوہ عقیدتی مسائل پر گفتگو کی اور یہ بتایا کہ اہل بیت(ع) کا راستہ ہی صراط مستقیم ہے جو لوگ اہل بیت(ع) اور ان کی تعلیمات سے دور ہیں وہ یقینا صراط مستقیم سے بھی دور ہیں۔
مردانہ مجالس کے علاوہ اس شہر میں زنانہ مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ذاکرہ خواتین نے تقاریر کیں اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں بھی امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ماہ محرم اور صفر میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں بھی امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ماہ محرم اور صفر میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
source : abna24