اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

واشنگٹن میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے ہاتھوں اس ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کا سر قلم کردیئے جانے کے وحشیانہ اقدام کی، امریکی عوام نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے
واشنگٹن میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے ہاتھوں اس ملک کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کا سر قلم کردیئے جانے کے وحشیانہ اقدام کی، امریکی عوام نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی عوام نے سعودی حکومت کے وحشیانہ اقدام کے خلاف واشنگٹن میں اس ملک کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور معروف مجاہد عالم دین کا سر قلم کئے جانے جیسے وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے اور اس ملک کی آل سعود حکومت کو داعش دہشت گرد گروہ کی مانند قرار دیا۔ امریکی عوام نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر جاری خلاف ورزی پر شدید تنقید بھی کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز سینتالیس افراد کی سزائے موت کے حکم پر عملدرآمد کرنے کا اعلان کیا جن میں سعودی عرب کے معروف مجاہد عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ باقر النمر بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے اس وحشیانہ اقدام پر عالمی سطح پر مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور دنیا کے مختلف اسلامی و غیر اسلامی ملکوں میں سعودی عرب کی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام رضا (ع) کي دس احاديث
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
اہم انکشاف، شہید سبط جعفر کا قاتل ایم کیو ایم کا ...
رہبر معظم: عدل و انصاف کو زندہ اور حاضر موضوع میں ...
دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے ...
اقوام متحدہ ، كرانہ باختری میں مسجد كی بے حرمتی ...
كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز

 
user comment