اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

ایرانی عہدیداروں نے معروف مصری دانشور کے جنازے میں شرکت کی

۔ مصری دارالحکومت 'قاہرہ' میں واقع ایران کے دفتر تحفظ مفادات کے عہدیداروں کے ایک وفد نے مشہور مصری صحافی اور دانشور 'محمد حسنین ہیکل' کے جنازے میں شرکت کی.
ایرانی عہدیداروں نے معروف مصری دانشور کے جنازے میں شرکت کی

۔ مصری دارالحکومت 'قاہرہ' میں واقع ایران کے دفتر تحفظ مفادات کے عہدیداروں کے ایک وفد نے مشہور مصری صحافی اور دانشور 'محمد حسنین ہیکل' کے جنازے میں شرکت کی.

دفترخارجہ کے مطابق؛ معروف صحافی محمد حسنین ہیکل گزشتہ بدہ کے روز 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے. گردے کے بیماری میں مبتلا ہیکل قاہرہ کے ایک ہسپتال میں داخل کرائے گئے تھے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے.

مرحوم کی وصیت کے مطابق ان کے آخری رسومات قاہرہ کی مسجد الحسین (ع) میں ادا کردی گئیں جس کے بعد حسنین ہیکل کو ان کے آبائی قربستان میں دفن کیا گیا.

ایران کے سفارتی وفد نے جنازے میں شرکت کرتے ہوئے مرحوم ہیکل کے لواحقین بالخصوص ان کے بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا.

محمد حسنین ہیکل کے جنازے میں مصر کے اعلی سیاسی، پارلیمانی اور مذہبی شخصیات سمیت عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی، سابق سیکٹری جنرل عرب لیگ عمرو موسی، سابق مصری صدر کے بیٹے عبدالحکیم عبدالناصر اور قاہرہ کے گورنز بھی شریک ہوئے تھے.

سیاسی موضوعات پر طبع آزمائی کرنے کی وجہ سے شہرت پانے والے ہیکل پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں قاہرہ حکومت کے بڑے حامی تھے. جمال عبدالناصر کے دور حکومت میں ہیکل ان کی کابینہ میں بھی شامل تھے۔ اس دور میں ہیکل صدر عبدالناصر کے ایک اہم ساتہی تصور کیے جاتے تھے.


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment