اردو
Tuesday 21st of May 2024
0
نفر 0

ایک ماہ میں عراق کے اندر سات سو انسٹھ افراد جانبحق: اقوام متحدہ کی رپورٹ

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں اقوام متحدہ کی امدادی کمیٹی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ عراق میں جولائی کے مہینے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم سات سو انسٹھ افراد جاں بحق اور ایک ہزار دو سو سات افراد زخمی ہوئے ہیں- مرنے والوں کا تعلق زیادہ تر بغداد سے رہا ہے- درایں اثنا عراق کے امور
ایک ماہ میں عراق کے اندر سات سو انسٹھ افراد جانبحق: اقوام متحدہ کی رپورٹ

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں اقوام متحدہ کی امدادی کمیٹی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ عراق میں جولائی کے مہینے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم سات سو انسٹھ افراد جاں بحق اور ایک ہزار دو سو سات افراد زخمی ہوئے ہیں- مرنے والوں کا تعلق زیادہ تر بغداد سے رہا ہے-

درایں اثنا عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے عراق میں جھڑپوں اور تشدد میں اضافے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں تشدد اورقتل کے اعداد و شمار بدستور زیادہ ہیں اور ہم اس صورت حال کو مذموم سمجھتے ہیں اور عراق میں امن و استحکام اور سکون کی بحالی کی امید کرتے ہیں-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پیر کو بھی شمال مشرقی بغداد کے الشعب علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے تھے-

عراق میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کامیاب کارروائیوں اور دہشت گردوں کی شکست کے بعد، داعش دہشتگردوں نے عراق کے مختلف شہروں خاص طور سے بغداد میں دہشت گردانہ اقدامات اور حملے شروع کردیے ہیں-


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

انتہا پسند اور تکفیری تحریکوں پرعالمی کانفرنس کا ...
مانچسٹر يونيورسٹی كی جانب سے قرآن كريم كے ۵۰۰ ...
انقلابی جوانوں کو ثابت قدم رہنے کے لیے امام خمینی ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا آیت اللہ آصفی کے انتقال ...
ایک مسجد کو نقصان نیٹو کے حملوں سے: پاکستان
الجزائر میں قومی حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا آغاز
قم ؛ مبلغين كے لیے خاص پہلی تعليمی ويب سایٹ كا ...
وزيرخارجہ عراق: تکفیری گروہ پوری دنیا کے لئے خطرہ
حلب سے ایک اور دہشتگرد گروہ کا انخلا
کابل، وزارت دفاع کے بعد وزارت داخلہ کے باہر بھی ...

 
user comment