اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

آل سعود خائن الحرمین /فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں برابر کی شریک

کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران عید الاضحی کے موقع پر شام کے مشرقی علاقے میں داعش کے جرائم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ داعش کی وحشیگری کا سرچشمہ سعودیوں کا مکتب وہابیت ہے -
آل سعود خائن الحرمین /فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں برابر کی شریک

کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران عید الاضحی کے موقع پر شام کے مشرقی علاقے میں داعش کے جرائم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ داعش کی وحشیگری کا سرچشمہ سعودیوں کا مکتب وہابیت ہے -
تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ جب سے آل سعود برطانیہ کی مدد سے حکومت میں آئی ہے اس حکومت نے لوگوں کا قتل عام کرنے اور انسانیت کا خون بہانے کے اپنے راستے کو جاری رکھا ہے کہا کہ آج جو کچھ یمن میں ہو رہا ہے وہ گذشتہ تین صدیوں کے دوران سعودیوں کے انسانیت سوزاور قتل و غارتگری کے اقدامات کا صرف ایک نمونہ ہے-
تہران کے خطیب جمعہ نے سعودی حکومت کوانسانی حقوق کی دشمن حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام نے جو اس سے پہلے خفیہ طریقے سے صیہونی حکومت کے ساتھ رابطہ برقرار کئے ہوئے تھے آج اس رابطے کو برملا کردیا ہے اور کھل کر سعودی حکومت کے ساتھ ہوگئے ہیں -
آیت اللہ سید احمد خاتمی کا کہنا تھا کہ آل سعود فلسطین کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ اور جرائم میں برابر کی شریک ہے -
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے گٹھ جوڑ کو آل سعود کے لئے بدنماداغ قرار دیا اور کہا کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ آل سعود خادم الحرمین نہیں بلکہ خائن الحرمین ہے-
انہوں نے کہا کہ امت اسلامیہ جلد ہی بچوں کی قاتل سعودی حکومت کی تباہی اور بربادی کا جشن منائے گی - انہوں نے شام میں جنگ بندی کے اعلان کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر اس اقدام کی حمایت کرتاہے جس سے شام میں خونریزی کا خاتمہ ہو-
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکا اور مغرب کو شام میں بحران جاری رہنے کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ شام کے بحران کے حل کا واحد راستہ اس ملک سے امریکا اور اس کے پروردہ تکفیری گروہوں کا انخلا ہے -
تہران کے خطیب جمعہ نے ایف اے ٹی ایف میں ایران کی شمولیت کے بارے میں کہا کہ اس کا فیصلہ کرنا ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے -
تہران کے خطیب جمعہ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کو چاہئے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں مغربی ملکوں کی وعدہ خلافیوں کو مد نظر رکھ کر اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کریں-


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فتوے باز تکفیری آج گندگی کے ڈھیر پر تنہا کھڑے ہیں ...
قرآن سوزی پر او آئی سی كی خاموشی ناقابل قبول ہے
عید میلاد النبی کے موقع پر جشن و محافل کا اہتمام
نجف اشرف میں حضرت زہرا(س) نامی ایک بڑے صحن کی ...
سعودی وزیر کا نجف اشرف پر اختلاف پھیلانے کا الزام
پاکستان کے شہر کراچی میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک
ایک محجبہ خاتون نے امریکا کے ہوائی اڈے کی پلیس کی ...
ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...

 
user comment