امامیہ اسٹونٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے گزشتہ روز واہ کینٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت تشیع پاکستان ایک پرامن اور محب وطن قوم ہے ہم ہی پاکستان کے امن کے وارث ہیں۔ وہ قوم جو اس ملک سے مخلص ہے کو آئے روز کراچی ،کوئٹہ ،ڈی آئی خان اور واہ کینٹ میںقتل کیا جارہا ہے ۔مرکزی صدر نے کہا کہ شہادتوں اور دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں کربلا سے ہمیں درس حریت ملا ہے شہادت ہماری میراث ہے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے انکے نظریے اور رستے پر عمل پیرا ہو کر ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔سرفراز نقوی نے کہا حکومتی مشینری و حکومتی اداروں میں تکفیری سوچ کی حامل کالی بھیڑیںعالمی تکفیری ایجنڈا کی تکمیل کے لئے مصروف عمل ہیں جو ملک ومحب وطن لوگوں دونوں کے دشمن ہیں ۔ سید سرفراز نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان آل سعود کی وجہ سے دہشتگردی میں پھنسا ہوا ہے پاکستان میں فرقہ واریت کے ناسور کو پروان چڑھانے میں امریکہ کے ساتھ ساتھ آل سعود کا کردار واضح ہے ۔آل سعود نے ہی پاکستان کے اداروں میں تکفیریوں سوچ کے حامل لوگوں کوپروان چڑھایا ہیں ۔حکومتی وزراء کا کالعدم تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضروت اس امر کی تھی کہ حکومتی وزراء ان تکفیری عناصر کو دہشت گرد قرار دیکر انکے خلاف کارروائی کرتے لیکن اسکے برعکس کالعدم تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ خوش گپیوں میں مگن ہیں۔
source : abna24