اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 کشمیری شہید، 30 زخمی

بھارتی فوج 2نہتے کشمیریوں کو لشکر طیبہ کا مجاہد قرار دے کر شہید کرنے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں پر پل پڑی، 16سالہ طالب علم سمیت مزید 3حریت پسند کشمیریوں کو شہید کر دیا.

 بھارتی فوج نے 2 نہتے کشمیریوں کو لشکر طیبہ کا مجاہد قرار دے کر شہید کر دیا۔

اس بربریت کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج بن گئے اور بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

قابض فوج نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے روایتی درندگی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیدھی فائرنگ کے ساتھ آنسو گیس، لاٹھی چارج اور پلیٹ گن سے اندھا دھند گولیاں برسانا شروع کر دیں۔

قابض فوج کی جانب سے خود کار ہتھیاروں سے کی جانے والی فائرنگ سے 16سالہ معصوم اور کم سن طالب علم عامر نذیر وانی سینے میں گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

عامر نذیر کی شہادت پر پوری وادی میں احتجاج ،مظاہرے اور جھڑپیں ہونے لگیں، جن کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری بھارتی فوج کے ظلم کا شکار ہو گئے۔

اسی دوران بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں  30افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب ضلع پلوامہ میں قابض فوج کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی جبکہ بڈگام اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی معطل ہو گئی۔

واضح رہے کہ حالات نہائت کشیدہ ہو چکے ہیں اور کئی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام رضا (ع) کي دس احاديث
قدس شريف : صیہونی مكانات كی تعمير ، حماس كی بھر ...
۲۸ صفر کو حرم امیر المومنین کے زائرین کی تعداد ...
اہم انکشاف، شہید سبط جعفر کا قاتل ایم کیو ایم کا ...
رہبر معظم: عدل و انصاف کو زندہ اور حاضر موضوع میں ...
دنیا بھر میں امام رضا علیہ السلام فیسٹول
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے ...
اقوام متحدہ ، كرانہ باختری میں مسجد كی بے حرمتی ...
كتاب "پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی" كا اضافہ روس كی ...
تیونس کے چوبیسویں بین الاقوامی کتاب ملیے کا آغاز

 
user comment