کی رپورٹ کے مطابق عراق کی شیعہ مرجعیت نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی سربراہی میں گذشتہ روز عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ کہ وہ دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کریں۔
آیت اللہ سید علی سیستانی کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی نے گذشتہ روز شہر کربلا میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے ملت عراق سے اپیل کی ہے کہ وہ گروہ داعش کے حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کریں تاکہ کچھ نہ کچھ ان کی مشکلات کو کم کیا جاسکتے۔
یاد رہے کہ ان دنوں عراق کے شہر موصل کہ جو گرہ داعش کا گڑھ شمار کیا جاتا ہے میں عراقی افواج اور گروہ داعش کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے جس میں گروہ داعش کو عبرتناک شکست کا سامنا ہے اور یہ شہر اس کے کنٹرول سے آزاد ہورہے ہیں۔