اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی موصل میں دھشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں تاحال ۵۵ علاقے آزاد جبکہ کم سے کم ایک ہزار ۳۲۱ داعشی عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج نے مغربی موصل کے علاقوں سے ۱۱ ہزار ۷۵۰ عام شہریوں کو پرامن جگہوں پر منتقل کر دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی موصل کا آپریشن ۱۹ فروری ۲۰۱۷ کو شروع ہوا تھا جس میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
مغربی موصل میں دھشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں تاحال ۵۵ علاقے آزاد جبکہ کم سے کم ایک ہزار ۳۲۱ داعشی عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔