اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

پاکستان مخالف امریکی ہرزہ سرائیوں کے خلاف پاراچنار میں احتجاج

پاراچنار میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے راہنماؤں نے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے راہنماؤں نے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے راہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت میں احتجاجی کرتے ہوئے پریس کلب پاراچنار پہنچے اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے راہنما حاجی یوسف حسین، مجلس علماء کے راہنما علامہ باقر، ایمڈبلیو ایم کے راہنما شفیق طوری، ڈاکٹر سید حسین جان اور دیگر راہنماؤں نے کہا کہ قبائل فورسز کے ساتھ ہیں۔ کیونکہ فورسز نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اب بھی مختلف محاذوں پر دہشتگردی کا مقابلہ جاری ہے۔ ایسے میں حالات میں امریکہ کی ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پر ایٹم بم گرانے والا اور افغانستان اور عراق سمیت کئی ممالک تباہ کرنے والا ملک کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے کرتوت کا مشاہدہ کرے اور بین الاقوامی قوتیں امریکہ کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔ داعش اور القاعدہ و طالبان کی سرپرستی کرنے والا امریکہ اپنے گریبان میں جھانکے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment