اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

افغان صدر کی پاکستان کو 'جامع مذاکرات' کی پیشکش

افغان صدر کی پاکستان کو 'جامع مذاکرات' کی پیشکش

کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کشیدہ تعلقات کے خاتمے کے لئے پاکستان کو جامع مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے مسلح طالبان سے بھی کہا کہ وہ امن کے عمل میں شامل ہوجائیں۔

افغانستان کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہمارا قومی ایجنڈہ ہے۔
اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر کس طرح قائل کیا جاسکتا ہے کہ ایک مستحکم افغانستان خود پاکستان اور پورے خطے کو مدد فراہم کرےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں مسلح گروہوں سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔ انہوں نے افغانستان میں سرگرم مسلح طالبان گروہ سے کہا کہ اگر تم لوگ افغان شہری ہو تو آؤ امن کے عمل میں شامل ہوجاؤ اور جنگ کو ختم کردو۔
اس سے پہلے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی عیدالاضحی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مسلح گروہوں سے کہا تھا کہ وہ جنگ کو ختم کردیں اور امن کے عمل اور قومی دھارے میں شامل ہوجائیں

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment