اردو
Tuesday 7th of May 2024
0
نفر 0

کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھارتی فورسز کا اسرائیلی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے خلاف اسرائیلی ساخت کے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، بھارتی فورسز نے رواں ہفتے کے دوران کشمیر میں ۲۰ سے زاید کشمیریوں کو مہلک ہتھیاروں سے شہید کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج کشمیر میں پرامن احتجاج کرنے والے کشمیروں پر اسرائیلی مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرتی ہے جن کی وجہ سے نوجوان اپنی بینائی کھو بیٹھتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھارتی فورس کی جانب سے کی گئی جارحیت کے دوران ۲۰ سے زاید کشمیری نوجوان شہید ہو گئے جبکہ اسرائیلی ساختہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے درجنوں نوجوان نابینا ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورس کا اسرائیلی ساخت کے اسلحے کا استعمال ایسے حال میں ہے کہ موجودہ سرکار کے دورانیہ میں بھارت کے اسرائیل کے ساتھ روابط میں تیزی آئی ہے اور اسرائیل سے اسلحے کی خریداری کے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ایران کے شہر رشت میں امربالمعروف ونہی عن المنکر ...
یوم شہادت حضرت علی مرتضیٰ ؑ، امام بارگاہ بڈگام ...
شکار پور؛ امام بارگاہ ’’کربلائے معلیٰ‘‘ کے ...
تیس ہزار مسلمانوں کے اسلام فوبیا کے خاتمہ پرمبنی ...
كويت ؛ قرآن كريم كی نشر و اشاعت كے لیے ايك بہت بڑے ...
بحری انتفاضہ جاری
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری میں مہدویت کے ...
آئندہ پانچ سال کے لئے رہبر انقلاب نے مجمع تشخیص ...
ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا

 
user comment