لندن فیتھ میٹرز کے بانی اور ڈائریکٹر فیاض مغل نے بعض اخبارات میں دی ٹائمز کے حوالے سے شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ مختلف مساجد میں نماز پڑھانے کے لئے خواتین امامہ کا تقرر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی دی ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون سے پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کی100سے زیادہ مساجد سے تعاون کرتے ہوئے خواتین کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ مساجد میں خواتین امامہ کی تقرری کا مقصد نماز کی امامت نہیں بلکہ دینی معاملات میں خواتین کی رہنمائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی امور میں خواتین کی ایک اچھی قیادت تیار ہورہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں مساجد میں پیش امام کی حیثیت حاصل ہوگی۔ |
source : http://www.urdutimes.com/uk/69-general/41640-2010-06-04-12-57-44