بين الاقوامی گروپ: فرانسيسی مسلمانوں كی تنظيم نے ايك بيان میں روآن شہر كی مسجد پر نامعلوم افراد كے حملے كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق فرانسيسی مسلمانوں كی تنظيم نے روآن شہر كی مسجد پر نامعلوم افراد كے حملے كی مذمت كرتے ہوئے فرانس كے شہروں میں اسلامی مراكز پر ونے والے حملوں پر تشويش كا اظہار كيا ہے اور حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ اس قسم كے نسل پرستانہ كاروائيوں كی روك تھام كے لیے ٹھوس اقدامات كیے جائیں۔
"leprogres" ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق بيان میں كہا گيا ہےكہ اس قسم كی گھٹيا حركتوں كا نتيجہ شہريوں كے درميان بداعتمادی اور كشيدگی كے سوا كچھ نہیں ہوگا اور جو لوگ ان حركتوں كا ارتكاب كررہے ہیں ان كا مقصد بھی مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان كشيدگی پيدا كرنا ہے۔
ياد رہے كہ گذشتہ اتوار كو بعض نامعلوم افراد نے روآن شہر میں واقع مسجد كے شيشے توڑنے كے علاوہ مسجد كی ديواروں پر اسلام مخالف اور نسل پرستی پر مشتمل نعرے تحرير كیے تھے۔
source : http://www.iqna.ir