بين الاقوامی گروپ: مختلف اديان كے درميان رواداری كی فضا كو فروغ دينے كے لیے روسی حكومت كی جانب سے قائم كرنے كی منظوری دی گئی تھی دو يا تين ماہ تك اپنی نشريات كا آغاز كردے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق روسی حكومت كی جانب سے قائم كیے جانے والے اس ٹی وی چينل كے ذريعے مختلف اسلامی پروگرام نشر كیے جائیں گے اور قرآن مجيد كی تعليم كے بارے میں خصوصی پروگرام بھی پيش كیے جائیں گے۔
Muslimness ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق یہ اسلامی ٹی وی چينل ملك كے بيس لاكھ مسلمانوں كی مذہبی ضروريات كو مدنظر ركھتے ہوئے بنايا گيا ہے۔ روس كے مفتی اعظم راويل عين الدين نے اسلامی ٹی وی چينل كے قيام كا مقصد مذہبی رواداری كا فروغ قرار ديتے ہوئے كہا كہ مذہبی رواداری كا فروغ ايك انتہائی اہم ضرورت ہے۔
روسی مسلمانوں كو اميد ہے كہ اس ٹی وی چينل كے قيام كے بعد ملك میں مسلمانوں كے ساتھ برتے جانيوالے امتيازی سلوك میں كمی واقع ہوگی۔
source : http://www.iqna.ir/