سماجی: ایران کے مذھبی شہر قم میں حضرت فاطمہ الزھراء (س) لائیبریری کا آغاز ہوا ہے اس لائیبریری کی تعمیر میں 20 ارب ریال لاگت آئے گی۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قم کے گورنر حجت الاسلام والمسلمین موسی پور نے اس لائیبریری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا گذشتہ سال شہر قم میں رہبرانقلاب اسلامی کا عظیم الشان استقبال قم کی تاریخ کا سنہری ورق ہے انہوں نے مزید کہا ولی امر مسلمین کا شہر قم کا یہ دورہ اس شہر کے لیے بہت زیادہ برکتوں کا باعث تھا اور رہبر انقلاب اسلامی کے قم کے دورے کی برکتوں میں سے ایک اس شہر میں حضرت فاطمہ الزھراء (س) لائیبریری کا قیام ہے یہ لائیبریری شہر قم کے علاقے شاہ ابراھیم میں 2660 مربع میٹر زمین پر تعمیر کی جا رہی ہے اور اس لائیبریری کی تعمیر میں 20 ارب ریال لاگت آئے گی۔
source : http://www.shabestan.net