کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے پیر کے روز غزہ کے جنوب ميں اس علاقے کے چند افراد پر گولی چلائی کہ جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ فائرنگ ، سڑک کےکنارے نصب بم کے دھماکے بعد کی گئی کہ جس میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے۔ اسی طرح اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ان کی ایک فوجی گاڑی پر غزہ میں فلسیطنیوں نے فائرنگ کی کہ جس کے بعد اسرائیلی فوج نے فضائی اور توپخانے سے حملے کئے۔ اسرائیلی فوج اب تک متعدد بار غزہ پر حملے کرچکی ہے جس میں ہزاروں فلسطینی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔
source : www.abna.ir