بين الاقوامی: موريطانیہ كی علماء كونسل نے مطالبہ كيا ہے كہ ان تمام سائٹيز پر پابندی لگائی جائے جو گستاخانہ فلم كی نمائش كر رہی ہیں۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے afri guinfos كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ موريطانیہ كی علماء كونسل نے مطالبہ كيا ہے كہ ان تمام سائٹيز پر پابندی لگائی جائے جو گستاخانہ فلم كی نمائش كر رہی ہیں۔ بيان میں مسلمانوں سے تقاضا كيا گيا ہے كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ ان تمام سائیٹز كا بائيكاٹ كریں۔
جنہوں نے گستاخانہ فلم كو نشر كيا ہے۔ علماء نے امريكی حكومت سے بھی مطالبہ كيا ہے كہ اس گستاخی كے مرتكب تمام افراد كو قرار واقعی سزا دی جائے تا كہ آئندہ كوئی فرد ايسی گستاخی نہ كر سكے۔ ادھر امريكی حكام نے گوگل سے تقاضا كيا ہے كہ وہ ايسے تمام كلپ كو حذف كر دے۔ ليكن گوگل نے یہ بات ماننے سے انكار كر ديا ہے۔
source : http://www.iqna.ir/