اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کویت کے سلفی قلمکار محمد الملیفی نے حال ہی میں قطب عالم امکان بقیۃ اللہ امام مہدی علیہ السلام کی توہین کی تھی جس پر شیعیان کویت نے زبردست احتجاج کیا تھا اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر شاتم امام زمانہ (ع) کے خلاف کاروائی کرے ورنہ شیعیان کویت حکومت کی اپوزیشن میں بدل کر احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کریں گے چنانچہ حکومت نے دوسرے روز ہی الملیقی کے خلاف کاروائی کرکے ان سے تفتیش کا آغاز کیا اور کل (20 فروری) کو ان پر مقدمے کا آغاز کیا گیا۔
کل 20 فروری 2012 کو الملیقی کے خلاف شکایت کرنے والوں کی درخواست پر الملیفی کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت ہوئی۔
عدلیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم الملیفی پر متعدد شہریوں کی تحریری شکایت کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جارہا ہے اور ان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے اور ان کو الزامات کا جواب دینے اور اپنا دفاع کرنے کا پورا پورا موقع دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ معاند وہابی قلم کار محمد الملیفی نے حال ہی میں امام زمانہ(ع) کی شان میں گستاخی کی تو سینکڑوں کویتی باشندوں نے "الارادہ" اسکوائر پر اجتماع کرکے "لبیک یا مہدی (عج)" کے نعرے لگائے اور محمد الملیفی نیز دیگر وہابیوں کے اقدامات کو امام عصر (عج) کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کویت میں شیعہ سنی اخوت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ہورہی ہیں۔
کویتی پارلیمان کے دو شیعہ اراکین "فیصل الدویسان" و "عبدالحمید الدشتی" نے بھی وزیر اعظم کویت سے مطالبہ کیا تھا کہ شاتم آل محمد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ چلائیں ورنہ صورت حال حکومت کےاہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کویت کے سلفی قلمکار محمد الملیفی نے حال ہی میں قطب عالم امکان بقیۃ اللہ امام مہدی علیہ السلام کی توہین کی تھی جس پر شیعیان کویت نے زبردست احتجاج کیا تھا اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر شاتم امام زمانہ (ع) کے خلاف کاروائی کرے ورنہ شیعیان کویت حکومت کی اپوزیشن میں بدل کر احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کریں گے چنانچہ حکومت نے دوسرے روز ہی الملیقی کے خلاف کاروائی کرکے ان سے تفتیش کا آغاز کیا اور کل (20 فروری) کو ان پر مقدمے کا آغاز کیا گیا۔
کل 20 فروری 2012 کو الملیقی کے خلاف شکایت کرنے والوں کی درخواست پر الملیفی کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت ہوئی۔
عدلیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم الملیفی پر متعدد شہریوں کی تحریری شکایت کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جارہا ہے اور ان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے اور ان کو الزامات کا جواب دینے اور اپنا دفاع کرنے کا پورا پورا موقع دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ معاند وہابی قلم کار محمد الملیفی نے حال ہی میں امام زمانہ(ع) کی شان میں گستاخی کی تو سینکڑوں کویتی باشندوں نے "الارادہ" اسکوائر پر اجتماع کرکے "لبیک یا مہدی (عج)" کے نعرے لگائے اور محمد الملیفی نیز دیگر وہابیوں کے اقدامات کو امام عصر (عج) کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کویت میں شیعہ سنی اخوت کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ہورہی ہیں۔
کویتی پارلیمان کے دو شیعہ اراکین "فیصل الدویسان" و "عبدالحمید الدشتی" نے بھی وزیر اعظم کویت سے مطالبہ کیا تھا کہ شاتم آل محمد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ چلائیں ورنہ صورت حال حکومت کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔
فیصل الدویسان نے معترضین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت برادران سے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا: آپ ہمارے بھائی اور ہم وطن ہیں اور یقیناً مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی یہ سازش ناکام ہوگی کیونکہ امام زمانہ علیہ السلام تمام مسلمانوں کے امام ہیں۔
دریں اثناء آیت اللہ سید محمد باقر مہری نے بھی اپنے بیان میں کویتی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ الملیفی کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلائیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ اگر حکومت اور عدلیہ نے اس شخص کے خلاف اقدام نہ کیا تو ہم (شیعہ علماء و عمائدین) عوامی انتفاضہ کا راستہ نہیں روک سکیں گے۔ لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔
فیصل الدویسان نے معترضین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت برادران سے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا: آپ ہمارے بھائی اور ہم وطن ہیں اور یقیناً مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی یہ سازش ناکام ہوگی کیونکہ امام زمانہ علیہ السلام تمام مسلمانوں کے امام ہیں۔
دریں اثناء آیت اللہ سید محمد باقر مہری نے بھی اپنے بیان میں کویتی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ الملیفی کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلائیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ اگر حکومت اور عدلیہ نے اس شخص کے خلاف اقدام نہ کیا تو ہم (شیعہ علماء و عمائدین) عوامی انتفاضہ کا راستہ نہیں روک سکیں گے۔
source : http://www.abna.ir