بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب سے تعلق ركھنے والے وہابی مولوی نے اپنی گفتگو كے دوران پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كی شان میں گستاخی كا اعتراف كرتے ہوئے اپنے اس اشتاہ پر معافی مانگی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "فلسطين" نيوز نیٹورك ،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی مولوی "شيخ العريفی" نے اپنے سنگين غلطی كا اعتراف كرتے ہوئے كہا : اپنے گزشتہ بيانات میں غور و فكر كے بعد اس نتيجے تك پہنچا ہوں كہ مجھ سے اشتباہ سرزد ہوا ہے اور اپنے ان توہين آميز بيانات پر اللہ كے حضور توبہ و استغفار كرتا ہوں ، اسی طرح اس بات پر يقين ركھتا ہوں كہ اہل سنت پيغمر اسلام ﴿ص﴾ كا دل سے احترام كرتے ہیں اور اس عظيم ہستی كی قدر جانتے ہیں ۔
كہا جاتا ہے كہ اس سے قبل كويت میں مجتہدین كے نمائندے "سيد آيت اللہ سيد محمد باقر المہری" نے پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے بارے میں سعودی مفتی كے توہين آميز بيانات پر شدید رد عمل کا اظہار كرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا تھا کہ اللہ كے حضور توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں سے معافی بھی مانگے ۔
source : http://www.iqna.ir/