۸مئی كو تركی میں «ٹی آر ٹی ديانت»(TRT Diyanet TV) كے نام سے پہلے مذہبی ٹی وی چينل كے افتتاح كے لیے انقرہ میں ايك سركاری تقريب كے دوران معاہدے پر دستخط كیے گئے ہیں یہ تقريب وزيراعظم كے معاون اور حكومتی ذرائع ابلاغ كے انچارج "بولنٹ ارينچ" ، وزير اعظم كے پارليمانی معاون ، ديانت آرگنائزيشن كے سربراہ "محمد گورمز"اور حكومتی ریڈيو اور ٹی وی چينلز كے سربراہ "ابراہيم شاہين"كی موجودگی میں منعقد كی گئی جس كے دوران ديانت ٹی وی كے آغاز كے لیے معاہدے پر دستخط كیے گئے ہیں ۔
بولٹ ارينچ نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اس ٹی وی چينل كے آغاز سے مسلمانوں كو ايك خصوصی اور مختلف ماہ رمضان ملے گا جس میں نہ صرف ديانت چينل بلكہ ديانت آرگنائزيشن كے تعاون سے حكومتی چينل ۵ كے ذريعے بھی خصوصی پروگرام نشر كیے جائیں گے ۔
source : http://www.abna.ir