سياسی اور سماجی گروپ : كينيا كی حكومت نے اسلامی مدارس كی مالی حمايت اور طلباء كو وظيفہ دينے كے ساتھ ساتھ مدارس كو ملك كے سركاری نظام تعليم میں شامل كرنے كی قانونی اجازت بھی دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقا ، كی رپورٹ كے مطابق ، كينيا كی وزارت علوم كے سيكرٹری جورج گوڈيا نے آج ۲۴ جولائی كو اعلان كيا ہے كہ حكومتی فنڈ سے ان اسلامی مدارس كی امداد كا فيصلہ كيا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ حكومت ابتدائی سال كے تعليمی قانوں كی وجہ سے اسلامی مدارس كے طلباء كو ماہانہ وظيفہ دينے اور ان كے كھانے پينے كی ضروريات كو پورا كرنے كی پابند ہوگی ۔
اسی طرح وزير علوم موٹولا كيلونزو نے واضح كيا ہے كہ ملك كے نئے ۲۰ سالہ ترقياتی قانون كے اجرا كے ساتھ ہی اس حكومتی فيصلے پر عملدرآمد كيا جائے گا ۔
source : http://www.iqna.ir