ابنا: استنبول میں مارچ کے مہینے میں سلام ورڈ نامی پہلے اسلامی سماجی چینل کا عارضی طور پر افتتاح ہو رہا ہے۔
اس سماجی چینل کا مرکز ترکی کا شہر استنبول ہے اور اس کے انچارج ندیم قایا ہیں۔
ندیم قایا نے کہا ہے کہ اس اسلامی سماجی چینل کے افتتاح کا مقصد پانچ کروڑ مسلمانوں کا اس چینل سے استفادہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ چینل فیس بک کی جگہ پر نہیں بنایا گیا ہے تاہم ایک اسلامی چینل شمار ہوتا ہے کہ جو اس کے قائم مقام واقع ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اور جوان ایک سالم ماحول سے استفادہ کریں اور گھر والے بھی اس لحاظ سے سکون میں رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سلام ورڈ سائٹ پر غیر اخلاقی تصاویر کو شائع کرنا منع ہے۔
source : http://www.abna.ir